• news

تاجر ملک کی خدمت کرنا چاہتے ہیں، خوشگوار ماحول فراہم کیا جائے: ناصر سعید

تاجر ملک کی خدمت کرنا چاہتے ہیں، خوشگوار ماحول فراہم کیا جائے: ناصر سعید

لاہور)کامرس رپورٹر) ایف پی سی سی آئی کے ایگزیکٹو کمیٹی رکن اور لاہور چیمبر کی ایگزیکٹو کمیٹی کے سابق رکن ناصر سعید نے تاجروں کے مسائل کے لیے فوری احکامات صادر کرنے پر وزیراعلیٰ شہباز شریف کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔ ناصر سعید نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف کی جانب سے تاجروں کو نہ صرف مسائل کے حل کی یقین دہانی کرانا بلکہ اُن کے حل کے لیے فوری اقدامات اٹھانا اس بات کا ثبوت ہے کہ وہ صوبے کو حقیقی معنوں میں تجارتی و معاشی سرگرمیوں کا مرکز بنانے کے خواہشمند ہیں۔گوشوارے جمع کروانے کی تاریخ میں ایک ماہ کی توسیع اور تاجروں کو تنگ کرنے پر محکمہ لیبر اور ایکسائز کے حکام سے جواب طلب کرنا قابلِ ستائش اقدامات ہیں جن کے بہت دور رس نتائج برآمد ہونگے۔ تاجر برادری ملکی معیشت کے لیے ریڑھ کی ہڈی کا درجہ رکھتی ہے اور خلوص نیت سے ملک و قوم کی خدمت کرنا چاہتی ہے مگر اس کے لیے ضروری ہے کہ اسے خوشگوار کاروباری ماحول مہیا کیا جائے۔

ای پیپر-دی نیشن