ریلوے افسران کی وفاداریاں شخصیات نہیں ریاست کے ساتھ ہونی چاہئیں: سعد رفیق
ریلوے افسران کی وفاداریاں شخصیات نہیں ریاست کے ساتھ ہونی چاہئیں: سعد رفیق
لاہور (سٹاف رپورٹر) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے ریلوے ہیڈ کوارٹر میں سولہویں مڈ کیریئر مینجمنٹ کورس پشاور کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بہترین افسر وہ ہوتا ہے جو ریاست کا ملازم ہو حکمرانوں کا ملازم بہتر افسر نہیں ہوتا افسران کو وہ کام کرنے چاہئیں جو ریاست کے حق میں ہوں چاہے اس میں اس کاذاتی نقصان ہی کیوں نہ ہو جو یقیننا وقتی ہوتا ہے وزیر ریلوے نے کہا کہ انہوں نے ریلوے میں گریڈ 20کے افسران دیانت دار اور کام کرنے والے لگائے ہیں اور انہیں آزادی دی ہے کہ اپنی مرضی کے محنتی افسران آگے لائیں مجھے عہدہ سنبھالنے سے پہلے یہ تاثر ملا تھا کہ یہاں قحط الرجال ہے لیکن احساس ہوا کہ بہتر ین افسران موجود ہیں اور ان سے کام بھی لیا جا سکتا ہے ہماری وفاداریاں ریاست کے ساتھ ہونی چاہیں انہوں نے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ ریلوے کی آمدن بغیر کسی اضافی خرچ کے بڑھائی گئی ہے ٹرینوں کی بر وقت آمدورفت کو یقینی بنایا جا رہا ہے اور ایسی اصلاحات لائی جا رہی ہیں جن سے ریلوے میں آنے والے وقت میں خسارہ کم کیا جا سکے گا۔