• news
  • image

پنجاب پولیس 29 لاپتہ افراد کا سراغ نہ لگا سکی

پنجاب پولیس 29 لاپتہ افراد کا سراغ نہ لگا سکی

 لاہور (جاوید اقبال / نیشن رپورٹ) پنجاب پولیس لاپتہ افراد پر بنائے گئے قومی کمشن کی جانب سے بھیجی گئی فہرست کے مطابق 29 لاپتہ افراد کا تاحال کوئی سراغ نہ لگا سکی ہے۔ جس کی وجہ سے جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم کی تشکیل کے باوجود ان افراد کے کیسز میں کوئی پیش رفت نہیں ہو سکی ہے۔ جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم کو لاپتہ افراد کے معاملات پر نظرثانی کرکے رپورٹ صوبائی ٹاسک فورس کو بھیجنے کی ہدایت کی گئی تھی۔ محکمہ داخلہ کے ذرائع نے نیشن کو بتایا کہ پولیس نے 10 افراد کا پتہ چلا لیا مگر 29 افراد کا ابھی تک کوئی سراغ نہیں لگایا گیا اب محکمہ متعلقہ پولیس افسران کو ان افراد کی جلد تلاش کا سرکلر جاری کریگا۔ اس ضمن میں کمشن کو بھی پیش رفت سے آگاہ کیا جائیگا۔ ذرائع کے مطابق ان لاپتہ افراد میں 6 کا تعلق لاہور، 5 کا راولپنڈی، 5 کا خانیوال سے ہے۔ سرگودھا اور اٹک سے تین، تین افراد جبکہ جہلم، جھنگ، چکوال، فیصل آباد، سیالکوٹ، شیخوپورہ اور اوکاڑہ سے ایک، ایک شخص غائب ہے۔
لاپتہ افراد

epaper

ای پیپر-دی نیشن