نوازشریف امداد کیلئے امریکہ گئے پہلے کوئی توقع تھی نہ اب ہے : تحریک طالبان
نوازشریف امداد کیلئے امریکہ گئے پہلے کوئی توقع تھی نہ اب ہے : تحریک طالبان
پشاور (نوائے وقت رپورٹ) کالعدم تحریک طالبان نے کہا ہے کہ حکومت سے پہلے کوئی توقع تھی نہ اب ہے، نوازشریف امداد کی بحالی کیلئے امریکہ گئے تھے۔ بہتر تھا کہ امداد کی بجائے عافیہ کی رہائی اور ڈرون حملے بند کرنے کی بات کی جاتی۔ ترجمان طالبان شاہد اللہ شاہد نے کہا ہے کہ نوازشریف ڈرون حملوں اور عافیہ صدیقی پر سیاست کر رہے ہیں۔ پاکستانی شہری امریکہ مخالف نعروں کی بجائے امداد مسترد کر دیں۔
تحریک طالبان