• news
  • image

نواز شریف ایل او سی پر سیزفائر میں ناکام رہے، ان سے مایوسی ہوئی: منموہن

نواز شریف ایل او سی پر سیزفائر میں ناکام رہے، ان سے مایوسی ہوئی: منموہن

بےجنگ (آن لائن+ ثناءنیوز+ آئی این پی) بھارتی وزےراعظم منموہن سنگھ نے خبردار کےا ہے ہمساےہ ملک سے ہونے والی دہشتگردی اور انتہا پسندی چےن اور بھارت کو براہ راست متاثر کر رہی ہے جو آئندہ پورے اےشےا کو غےر ےقےنی صورتحال سے دوچار کر سکتا ہے۔ بھارتی مےڈےا کے مطابق وزےراعظم منموہن سنگھ نے ےہ رےمارکس کسی ملک کا نام لئے بغےر چےن کے مستقبل کے لےڈرز سے کمےونسٹ پارٹی کے سےنٹرل پارٹی سکول مےں خطاب کرتے ہوئے دئےے۔ انہوں نے کہا بھارت اور چےن اےک بڑے عالمی آرڈر اور امن وامان سے مستفےد ہو چکے ہےں لےکن ہم خطے مےں سےاسی اور سےکورٹی کے حوالے سے مستحکم نہےں ہو سکے۔ انہوں نے کہا غور سے دےکھا جائے تو ہمارے اہداف مشترکہ ہےں، دہشتگردی، انتہا پسندی اور فرقہ وارےت ہمارے ہمساےہ ممالک سے ہمےں سےدھا متاثر کر سکتی ہے اور پورے اےشےا مےں عدم استحکام پےدا کر سکتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا معےشت کےلئے بحرالکاہل اور بحرہند مےری ٹائم سےکورٹی نہاےت اہم ہے ،بھارتی وزےراعظم نے کہا پاکستانی وزےراعظم اےل او سی پر سےز فائر مےں ناکام رہے جس پر بھارت کو ماےوسی ہوئی، سےزفائر کے بغےر معاملات آگے نہےں بڑھ سکتے، ان کا کہنا تھا کہ کنٹرول لائن پر فائرنگ کے واقعات دونوں ممالک کےلئے بہتر نہےں ہےں،نواز شرےف اےل او سی پر سےز فائر مےں ناکام رہے ہےں، امےد ہے وہ کنٹرول لائن واقعات کے برے اثرات کو سمجھےں گے، انہوں نے کہا کنٹرول لائن پر سےز فائر کے بغےر معاملات آگے نہےں بڑھ سکتے، پاکستانی وزےراعظم نواز شرےف نے نےوےارک ملاقات مےں سےزفائر پر اتفاق ہوا تھا لےکن ان سے ماےوسی ہوئی۔ انہوں نے کہا دہشتگردی اور انتہا پسندی خطے کےلئے سب سے بڑا خطرہ ہے، روس اور چےن نے بھی دہشتگردی کے خطرے کو جڑ قرار دےا ہے۔ اےک سوال پر کہا قانون سے بالاتر نہےں، کوٹلہ سکےنڈل مےں سی بی آئی کا سامنا کرنے کےلئے تےار ہوں۔ ثناءنیوز کے مطابق منموہن سنگھ نے کہا پاکستانی وزیراعظم لائن آف کنٹرول پر سیز فائر کرانے میں ناکام رہے جس پر نواز شریف سے مایوسی ہوئی ہے ایل او سی پر سیز فائر کے بغیر معاملات میں پیش رفت نہیں ہو سکتی۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا پاکستانی وزیر اعظم کی طرف سے ایل او سی پر سیز فائر کے لئے کوئی اقدامات نہیں اٹھائے گئے۔ ان کی طرف سے ہمیں مایوسی ہوئی ہے۔ آئی این پی کے مطابق منموہن سنگھ نے پاکستان کا نام لئے بغیر ایک بار پھر الزام تراشی کرتے ہوئے کہا پڑوسی ملک سے پھوٹنے والی دہشت گردی نے بھارت اور چین کو متاثر کیا، اس سے خطے میں عدم استحکام پیدا ہو سکتا ہے۔
منموہن سنگھ

epaper

ای پیپر-دی نیشن