ورکنگ باﺅنڈری پر بھارتی فائرنگ جاری سرحدی دیہات جوئیاں کے مکینوں کا مظاہرہ
ورکنگ باﺅنڈری پر بھارتی فائرنگ جاری سرحدی دیہات جوئیاں کے مکینوں کا مظاہرہ
سیالکوٹ(نامہ نگار)سیالکوٹ ورکنگ باﺅنڈری لائن کے چاروا سیکٹر پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ وگولہ باری مسلسل دسویں روز بھی جاری رہی۔ بھارتی فوج نے پاکستانی سرحدی دیہات پر ہزاروں گولیاں برسائیں اور مارٹر گولے پھینکے۔ درجنوں مویشی ہلاک اور زخمی ہوگئے۔ بھارتی گولے دیہاتوں میں لوگوں کے گھروں پر گرے جس سے مکانوں کو نقصان پہنچا۔ بھارتی فوج کی فائرنگ وگولہ باری کا چناب رینجرز نے منہ تو ڑ جواب دیا۔ دوسری جانب پاکستانی سرحدی دیہات جوئیاں کے مکینوں نے بھارتی فائرنگ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا ہے۔ باجڑہ گڑھی سیکٹر پر زیرو لائن کے قریب واقع دیہات جوئیاں میں بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری کے خلاف احتجاج کرنے والے مردوخواتین نے بھارت کے خلاف نعرے لگائے اور بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری سے شہریوں اور مویشیوں کی ہلاکت کے علاوہ مکانوں، مساجد اور املاک کو نقصان پہنچنے کی مذمت کی ہے۔ خواتین نے سینہ کوبی بھی کی ۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ بھارتی فوج روزانہ سینکڑوں مارٹر گولے اور ہزاروں گولیاں آبادی پر برساتی ہے جس کی وجہ سے گاﺅں چھوڑ جانے پر مجبو رہیں اور گاﺅں کی اٹھانوے فیصد آبادی گاﺅں سے دور محفوظ مقامات پر منتقل ہوچکی ہے۔
بھارتی فائرنگ/ احتجاج