پاک ٹی ہاؤس میں ’’لیک شعرا‘‘ کے حوالے سے اجلاس
لاہور (کلچرل رپورٹر) انگلش لٹریری سوسائٹی کا اجلاس گذشتہ روز ’’لیک شعرائ‘‘ کے حوالے سے پاک ٹی ہاؤس میں منعقد ہوا جس میں معروف مصنفہ روبیہ جیلانی نے مضمون پڑھتے ہوئے بتایا کہ لیک شعراء ان شعراء کو کہا جاتا ہے جو انگلینڈ کے لیک ڈسٹرکٹ میں پیدا ہوئے اور انہوں نے کلاسیکی ادب سے بغاوت کی اور قدرتی، قطرتی اور رومانی شاعری تخلیق کی۔۔ یمنیٰ جمیل نے کہا کہ لیک شعراء نے فطری خوبصورتی اور مناظر قدرت پر لکھا۔ پروفیسر انوارالحق نے کہا کہ ان شعراء نے عام انسان کی زندگی کے تجربات، خیالات اور خواہشات پر لکھا اور عوامی زبان کو فروغ دیا۔