یوتھ فیسٹیول کامیاب کرانے کیلئے بھرپور تعاون کرینگے : ادریس حیدر خواجہ
لاہور (سپورٹس رپورٹر) پنجاب اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکرٹری ادریس حیدر خواجہ نے وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے یوتھ فیسٹیول 2013ء کی منظوری دینے کے اقدام کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے اپنے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ادریس حیدر خواجہ کا کہنا تھا کہ یوتھ فیسٹیول کو کامیاب بنانے کے لئے صوبائی وزیر کھیل رانا مشہود اور ڈائریکٹر جنرل سپورٹس بورڈ پنجاب کے ساتھ بھرپور تعاون کیا جائے گا۔پنجاب اولمپک ایسوسی ایشن نے فیصلہ کیا ہے کہ اس سے الحاق رکھنے والے تمام یونٹس ان گیمز کے لئے سپورٹس بورڈ پنجاب کے ساتھ مکمل تعاون کرینگے۔