• news

بلائنڈ ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ : اسلام آباد، آزادکشمیر کی ٹیمیں فائنل میں پہنچ گئیں

لاہور (سپورٹس رپورٹر) اسلام آباد اور آزاد جموں و کشمیر نے نیشنل بنک بلائنڈ ٹونٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا۔ گذشتہ روز کھیلے گئے پہلے سیمی فائنل میں اسلام آباد نے بہاولپور کو نو وکٹوں سے شکست دے کر فائنل تک رسائی حاصل کی۔ بہاولپور کی ٹیم  136رنز بناکر آئوٹ ہو گئی ۔ اسلام آباد نے ایک وکٹ کے نقصان پر  ہدف پورا کر لیا۔ ذیشان عباسی کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔ دوسرے سیمی فائنل میں آزاد جموں و کشمیر نے کر اچی کو 8 وکٹو ں ہرا کر فائنل تک رسائی حاصل کی۔کر اچی کی ٹیم 19.3 اوورز میں 195رنز بناکر آئوٹ ہوگئی، آزاد جموں و کشمیر نے مطلوبہ ہدف 15.1اوورز میں دو وکٹوں  پر پورا کر لیا۔ محمد جمیل 129ناٹ آئوٹ کے ساتھ نمایاں رہے۔

ای پیپر-دی نیشن