• news

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ کے انتخابات رکوانے کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر

لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ میں چئیرمین  پاکستان کرکٹ بورڈ کے انتحابات رکوانے کے لئے درخواست دائر کردی گئی ہے۔ لاہور کرکٹ ایسویسی ایشن کے صدر عزت شاہ کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں موقف اختیار کیاگیاکہ پی سی بی آئین کے تحت چئیر مین کو ووٹ ڈالنے کاحق صرف ضلعی کرکٹ ایسویسی ایشن کے صدور کو ہی ہوتا ہے لیکن ابھی تک پینتیس فیصد اضلاع میں کرکٹ ایسویسی ایشن کے انتخابات نہیں ہوئے۔ الیکٹورل کالج مکمل کئے بغیر انتخابات کرانا غیر آئینی اقدام ہے۔ 

ای پیپر-دی نیشن