• news
  • image

طلبہ کے درمیان جاپان سے متعلق تقریری، تصویری مقابلہ

لاہور (کلچرل رپورٹر) پاکستان میں جاپان کے سفارتخانے نے لاہور آرٹس کونسل کے تعاون سے لاہور میں سکول کے طلبہ و طالبات کے مابین جاپان سے متعلق تقریری اور مصوری کے مقابلے کا اہتمام کیا جس میں بڑی تعداد میں بارہ سے چودہ سال تک کی عمر کے طلبہ و طالبات نے شرکت کی۔ جاپان کے سفارتخانے کے زیراہتمام تقریری و مصوری کا یہ مقابلہ پاکستان کے مختلف شہروں میں سکولوں کے طلبہ و طالبات کے مابین 1995ء سے منعقد کیا جا رہا ہے۔ مصوری کے مقابلے میں بچوں نے خود سے انتخاب کئے گئے۔ مصوری کے مقابلے میں بچوں کی تخلیقی صلاحیتوں کو پرکھنے کیلئے ججز کے فرائض مس تانیہ سہیل ڈپٹی ڈائریکٹر الحمرا آرٹ گیلری اور مس آمنہ پٹودی ڈائریکٹر شاکر علی میوزیم نے سرانجام دئیے۔ ڈاکٹر عارفہ سیدہ اور مس سحر شاہ نے تقریری مقابلے میں ججز کے فرائض سرانجام دئیے۔ پاکستان میں متعین جاپان کے سفیر ہروشی انوماتا نے بچوں میں انعامات تقسیم کئے۔ انہوں نے کہا کہ  مقابلوں کے انعقاد سے نہ صرف جاپان سے متعلق طلبہ و طالبات کی معلومات میں اضافہ ہوتا ہے ۔

epaper

ای پیپر-دی نیشن