ایم کیو ایم کیلئے پیپلز پارٹی کے دروازے ہمیشہ کھلے ہیں: رحمان ملک
کراچی (نوائے وقت نیوز) سابق وزیر داخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کے لئے پیپلز پارٹی کے دروازے ہمیشہ کھلے ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شکیل آفریدی قومی ہیرو نہیں بلکہ وہ ایک جاسوس ہے۔ آئندہ تین چار ہفتے ملک کے لئے گھمبیر ہیں۔ اگلے دو دن میں ایم کیو ایم کی ہائی کمانڈ سے ملاقات کروں گا۔