اثاثوں کی تفصیلات جمع کرانے والے مزید 6 ارکان کی رکنیت بحال
اسلام آباد (نوائے وقت نیوز + آئی این پی) اثاثوں کی تفصیلات جمع کرانے پر صوبائی اسمبلیوں کے مزید 6 ارکان کی رکنیت بحال کر دی گئی۔ الیکشن کمشن کے مطابق پنجاب اور سندھ اسمبلی کے 2، 2 جبکہ خیبر پی کے اور بلوچستان کے ایک ایک رکن کی رکنیت بحال کی گئی۔ اثاثوں کی تفصیلات جمع کرانے والے 6 ارکان میں پنجاب اسمبلی کے مسعود شفقت‘ علی عباسی‘ سندھ اسمبلی کے محمد علی بھٹو اور محترمہ ثانیہ‘ بلوچستان اسمبلی اور کے پی کے اسمبلی کے رکن ڈاکٹر سمع اسحق بلوچ اور عارف شامل ہیں۔ گوشوارے جمع نہ کرانے والے 9 ارکان پارلیمنٹ میں سینٹ کے ایک رکن سینیٹر سید مصطفی کمال‘ پنجاب اسمبلی کے 2 ارکان وحید اصغر ڈوگر‘ عبدالمجید خان نیازی‘ سندھ اسمبلی کے 5 ارکان حاجی عبدالرئوف خان کھوسہ‘ غلام رسول خان جتوئی‘ فصیح احمد شاہ‘ عزیز جتوئی اور مکیش کمار چائولہ شامل ہیں۔ الیکشن کمشن کی جانب سے بحالی کا نوٹیفکیشن جاری کئے جانے پر یہ ارکان پارلیمنٹ کے اجلاسوں میں شرکت کر سکیں گے۔