ڈینگی کے مزید 25 مریض رپورٹ پنجاب میں مجموعی تعداد 642 تک پہنچ گئی
لاہور (نیوز رپورٹر) پنجاب میں ڈینگی کے مزید 25 نئے مریض سامنے آ گئے جس کے بعد صوبے میں ڈینگی کے مجموعی مریضوں کی تعداد 642 تک پہنچ گئی ہے۔ پنجاب کے مختلف ہسپتالوں میں 24 گھنٹوں کے دوران60 مریض رپورٹ ہوئے جن میں سے 25 مریضوں کے ٹیسٹ میں ڈینگی کا وائرس پایا گیا۔ ہولی فیملی ہسپتال روالپنڈی میں6، سرجی میڈ ہسپتال لاہور میں1، میو ہسپتال لاہور میں9، فاطمہ میموریل ہسپتال لاہور میں 3، سروسز ہسپتال لاہور میں1، واپڈا ہسپتال لاہور میں 3 جب کہ لاہور جنرل ہسپتال لاہور میں بھی ایک مریض رپورٹ ہوا ہے۔