بجلی بچت پروگرام، پنجاب بھر میں ایل ای ڈی لائٹس لگانے کا فیصلہ
ملتان (خبر نگار خصوصی) پنجاب حکومت نے بجلی بچت پروگرام کے تحت صوبہ بھر میں جدید ٹیکنالوجی کی ایل ای ڈی لائٹس لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس حوالے سے لوکل گورنمنٹ پنجاب کی جانب سے تمام متعلقہ محکموں کو ہدایت کی گئی ہے کہ توانائی بچت پروگرام پر سختی سے عملدرآمد کیا جائے۔ سٹریٹ لائٹس‘ پبلک لائٹس‘ پرائیویٹ کالونیوں‘ سرکاری دفاتر ورہائش گاہوں‘ کمرشل پلازوں و دیگر بڑی مارکیٹوں میں جدید ٹیکنالوجی کی ایل ای ڈی لائٹس لگائی جائیں۔