• news

اے پی سی کے فیصلے کے مطابق طالبان سے مذاکرات کی کوششیں کی جا رہی ہیں ۔ گورنر خیبر پی کے

پشاور (نوائے وقت نیوز) گورنر خیبر پی کے شوکت اللہ نے کہا ہے کہ اے پی سی کے فیصلے کے مطابق طالبان سے مذاکرات کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے  انہوں نے کہا کہ چند واقعات کی وجہ سے مذاکرات کا عمل متاثر ہوا۔ حکومت صبر سے کام لے رہی ہے، قوی امید ہے کہ خطے میں امن قائم ہو جائے گا۔ وفاقی حکومت فاٹا کے معاملات میں سنجیدگی سے کام کر رہی ہے۔ شمالی و جنوبی وزیرستان میں ڈیڑھ لاکھ بچے پولیو ویکسی نیشن سے محروم ہیں۔ فاٹا میں انسداد پولیو کی ٹیموں کے کام سے مطمئن نہیں ہوں۔ 

ای پیپر-دی نیشن