• news

ڈرون گرانے کی جرات اور صلاحیت موجود ہے : رانا تنویر

ڈرون گرانے کی جرات اور صلاحیت موجود ہے : رانا تنویر

لاہور + شیخوپورہ (خصوصی رپورٹر + نامہ نگار خصوصی) وفاقی وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر نے کہا ہے کہ ہمارے پاس ڈرون طیارے گرانے کی جرا¿ت اور صلاحیت موجود ہے تاہم کچھ فیصلے جذباتی انداز میں نہیں بلکہ سوچ سمجھ کر کرنا پڑتے ہیں۔ آرمی چیف کے تقرر پر کوئی تنازعہ نہیں، سنیارٹی کی بنیاد پر جلد فیصلہ ہوجائیگا۔ امریکہ سے ڈرون حملوں پر بات چیت ہوئی ہے، جلد نتائج سامنے آجائیں گے۔ وزیراعظم نے دورہ امریکہ کے دوران ہر فورم پر ڈرون حملوں کا معاملہ اٹھایا۔ رانا تنویر حسین نے انکشاف کیا کہ امریکہ بھول میں نہ رہے پاکستان کے پاس ڈرون گرانے کی ٹیکنالوجی موجود ہے اور ہم جب چاہیں اسے گرا بھی سکتے ہیں۔ بھارت اپنی حرکتوں سے باز نہ آیا تو اپنا دفاع کرنا جانتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی وزیراعظم کو چاہیے کہ وہ انتخابات کی خاطر خطے کا امن و امان خراب نہ کریں۔ بھارت صرف اندرونی مسائل سے توجہ ہٹانے کیلئے چھیڑ چھاڑ کررہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز صوبائی دارالحکومت میں دفاعی آلات بنانے والی ایک فیکٹری کے دورہ کے موقع پر گفتگو اور لیگی کارکنوں اور میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بھارت میں انتخابات ہونیوالے ہیں لہذا اندرونی سیاست کی وجہ سے سرحدوں پر چھیڑ چھاڑ کی جا رہی ہے۔ انہوں نے دو ٹوکانداز میں کہا کہ ہم امن سے رہنا چاہتے ہیں بھارت اگر باز نہ آیا تو ہم اپنے دفاع کا پورا حق رکھتے ہیں۔ مسلم لیگ (ن) ملک کی ترقی خوشحالی اور امن کی ضامن ہے ہم ملک کو بانیان پاکستان کے خوابوں کی عملی تعبیر بنائینگے۔ وزیراعظم نوازشریف نے کشمیر، ڈرون حملے، بلوچستان میں غیر ملکی مداخلت سمیت دیگر ملکی سلامتی کو لاحق خطرات بارے امریکی صدر کو ٹھوس ثبوت دئیے ہم بھارت کی طفیلی ریاست نہیں کہ اسکی مرضی کے مطابق اقدامات کریں اگر بھارت کی حکومت نے ہوش کے ناخن نہ لئے تو خطے سمیت علاقائی امن کی تباہی کا ذمہ دار بھارت ہو گا۔ عافیہ صدیقی قوم کی بیٹی ہے اسکی رہائی کیلئے ہرممکن کوشش کرینگے مگر شکیل آفریدی کے بدلے اسکی رہائی نہیں چاہیں گے اس کا معاملہ عدالت میں ہے اور ملک میں عدلیہ آزاد ہے۔
 رانا تنویر حسین

ای پیپر-دی نیشن