پارلیمانی کمیٹی نے لاہور ہائیکورٹ کے 7 ایڈیشنل ججوں کے تقرر کی منظوری دیدی
پارلیمانی کمیٹی نے لاہور ہائیکورٹ کے 7 ایڈیشنل ججوں کے تقرر کی منظوری دیدی
اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) اعلیٰ عدلیہ میں ججوں کی تقرری کیلئے قائم کردہ پارلیمانی کمیٹی نے لاہور ہائیکورٹ میں 7 ایڈیشنل ججوں کی تقرری کے بارے مےں جوڈےشل کمشن کی سفارشات کی توثیق کر دی ہے۔ اس بات کا فےصلہ پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس مےں کےا گےا جو جمعہ کو پارلیمنٹ ہاﺅس میں کمیٹی کے چیئرمین راشد لغاری کی زیر صدارت ہوا۔ اجلاس میں کمیٹی کے ارکان راجہ ظفر الحق، حاجی محمد عدیل ، فاروق ایم نائیک، سید نوید قمر، محمود بشیر ورک اور رفیق راجوانہ نے شرکت کی۔ اجلاس میں عدالتی کمیٹی کی سفارشات پر غور کیا گیا جس میں پارلیمانی کمیٹی نے لاہور ہائیکورٹ میں سات ایڈیشنل ججز کے تقرری کےلئے جائزہ لینے کے بعد طارق عباس، ارشد تبسم، صداقت علی خان، شاہد ندیم کاہو، چودھری مسعود جہانگیر، سہیل اقبال اور محمد احمد بھٹی کی تقرری کی منظوری دی۔ پارلےمانی کمیٹی کے چیئرمین ارشد لغاری نے اجلاس کے بعد صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ججوں کی تقرری کیلئے قائم کر دہ پارلیمانی کمیٹی کے اختیارات پر نظرثانی کیلئے قائم ذیلی کمیٹی کی سفارشات پر متعلقہ لوگوں سے مشاورت جاری ہے ۔ فاروق ایم نائیک نے کہا کہ ابھی سفارشات حتمی نہیں ہیں۔ غور و خوض جاری ہے ہم اس بات کا بھی جائزہ لے رہے ہیں کہ موجودہ حیثیت میں کمیٹی کی ضرورت ہے بھی یا نہیں ساری چیزیں اوپن ہیں۔
ججوں کے تقرر کی منظوری