سیالکوٹ سیکٹر : بھارتی فائرنگ‘ گولہ باری جاری‘ خاتون سمیت 4 افراد زخمی‘ متعدد مکان تباہ
سیالکوٹ سیکٹر : بھارتی فائرنگ‘ گولہ باری جاری‘ خاتون سمیت 4 افراد زخمی‘ متعدد مکان تباہ
سیالکوٹ+ چک امرو (نامہ نگاران + اے این این) ورکنگ باو¿نڈری پر بھارتی فوج کی گولہ باری اور فائرنگ کا سلسلہ گیارہویں روز بھی جاری رہا، خاتون سمیت 4 پاکستانی شہری زخمی ہوگئے، درجنوں مویشی ہلاک جبکہ رہائشی مکانوں کو بھی نقصان پہنچا۔ بھارتی فوج نے سچیت گڑھ اور چاروا سیکٹروں پر پاکستانی دیہات پر بلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری کے دوران پاکستانی چوکیوں اور دیہات کو نشانہ بنایا ہے۔ پاکستا نی دیہات دھمالہ پر بھارتی فوج کی فائرنگ و گولہ باری سے دو پاکستانی شہری محمد امین اور جعفر حسین زخمی اور 10 مکان تباہ ہوئے ہیں جبکہ سچیت گڑھ سیکٹر پر بھی بھارتی فوج کی گولہ باری سے متعدد مکانوں کو نقصان پہنچا ہے۔ چناب رینجرز کی منہ توڑ جوابی کارروائی کے بعد بھارتی گنیں خاموش ہوگئیں۔ زخمی ہونیوالوں کو کمبائنڈ ملٹری ہسپتال داخل کروا دیا گیا ہے۔ ڈاکٹروں کے مطابق زخمی محمد امین کے پیٹ میں مارٹر گولے کے ٹکرے لگے جبکہ زخمی جعفر حسین کی ٹانگ میں مارٹر گولے کے شیل کے ٹکرے لگے ہیں۔ دوسری جانب ڈی جی رینجرز میجر جنرل خان طاہر نے شکرگڑھ کا دورہ کیا۔ ونگ کمانڈر کرنل جواد حامد نے بھارتی فائرنگ کے نقصانات پر بریفنگ دی۔ ڈی جی رینجرز نے جوانوں سے خطاب میں کہا کہ بی ا یس ایف کی بزدلانہ کارروائیوں کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔ بھارت لائن آف کنٹرول کی مسلسل خلاف ورزی کر کے خطے کا امن تباہ کرنا چاہتا ہے۔ جوانوں کا مورال بلند ہے وہ بھارتی جارحیت کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
بھارتی فائرنگ