• news

وزیراعلیٰ بلوچستان نے 5 مشیروں کو وزیر کا درجہ دیدیا

وزیراعلیٰ بلوچستان نے 5 مشیروں کو وزیر کا درجہ دیدیا

کوئٹہ (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ بلوچستان نے 5 مشیروں کو وزیر کا درجہ دیدیا، اس حوالے سے نوٹیفیکشن جاری کردیا گیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق نیشنل پارٹی کے میر خالد لانگو خزانہ، مسلم لیگ (ن) کے اکبر اسکانی فشریز، عبدالماجد ابڑو زکوٰة و عشر، پختونخواہ میپ کے سردار رضا محمد تعلیم اور عبیداللہ بابت جنگلات اور لائیو سٹاک کے مشیر ہیں۔ نوٹیفکیشن کے مطابق صوبائی کابینہ کے 5مشیروں کو سہولیات اور مراعات صوبائی وزراءکے برابر دی جائیں گی۔
وزیر کا درجہ

ای پیپر-دی نیشن