• news

20 کلوآٹے کے تھیلے کی قیمت میں 25 روپے اضافہ، فیصلہ آج ہوگا

20 کلوآٹے کے تھیلے کی قیمت میں 25 روپے اضافہ، فیصلہ آج ہوگا

لاہور (نیوز رپورٹر) پنجاب بھر میں آٹے کی قیمتوں میں اضافہ کرنے یا نہ کرنے کا اعلان آج کیا جائیگا۔ محکمہ خوراک پنجاب کی تشکیل کردہ کمیٹی فلور ملز ایسوسی ایشن سے آج دوبارہ ملاقات کرکے قیمتوں میں نظرثانی کریگی۔ اس حوالے سے عاصم رضا نے نوائے وقت کو بتایا ہماری طرف سے آٹے کی قیمتوں میں ایک روپے 20 پیسے اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے ایسوسی ایشن کی جانب سے 20 کلو آٹے کی قیمت میں 25 روپے اضافہ کا عندیہ دیاگیا ہے جس کے بعد 20 کلو آٹے کی قیمت 785 روپے سے بڑھ کر 810 روپے ہوجائیگی۔ پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن فاو¿نڈرز گروپ کے رہنماﺅں بلال اسلم صوفی اور خلیق ارشد نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے۔ گندم کے امدادی نرخوں کو 1200 روپے فی من کی موجودہ سطح پر منجمد کرے۔ انہوں نے کہا حکومت نے گندم کی امدادی قیمت میں مزید اضافہ کیا تو آٹے کا تھیلا 925 روپے اور روٹی 10 روپے کی ہوجائیگی۔
آٹا/ فیصلہ

ای پیپر-دی نیشن