میاں رضوان سپیشل اولمپکس بورڈ کے ممبر نامزد
لاہور (سپورٹس رپورٹر) سپیشل اولمپکس بورڈ پنجاب نے میاں رضوان علی صدر ماڈل ٹا¶ن فٹبال کلب /اکیڈمی کی خدمات کو سراہتے ہوئے سپیشل اولمپکس بورڈ کا ممبر نامزد کیا گیا ہے۔ بورڈ کے وائس چیئرمین انیس الرحمن نے ان کے ادارے کی خدمات کی تعریف کی اور کہا کہ میاں رضوان علی نے اس ادارے کے لئے بڑاکام کر رہے ہیں۔ میاں رضوان علی نے سپورٹس این جی او کو متعارف کرایا اور ایک صحت مند کھیلوں کی طرف راغب کیا۔ وہ سپیشل بچوں کی بحالی کے لئے پیش پیش رہتے ہیں اور اس ادارے کی کئی سالوں سے خدمت کر رہے ہیں۔ امید ہے وہ مستقبل میں بھی سپیشل بچوں کی فلاح و بہبود کے لئے مزید دلجمی سے کام کریں گے۔