جنوبی افریقی کھلاڑیوں کو بال ٹمپرنگ مہنگی پڑے گی : سابق کرکٹرز
اسلام آباد (آن لائن) سابق ٹیسٹ کرکٹرز اور سابق چیئرمین پی سی بی کا کہنا ہے کہ بال ٹمپرنگ پر کھلاڑیوں کو سزا بھی ہوسکتی ہے جنوبی افریقہ کے کھلاڑیوں کی بچگانہ حرکت ہے ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق فاسٹ باﺅلر شعیب اختر نے کہا کہ جنوبی افریقہ کی میچ پر پوری گرفت ہونے کے باوجود بال ٹمپرنگ بچگانہ حرکت ہے ان کھلاڑیوں پر جرمانہ بھی ہوگا اور پابندی بھی لگ سکتی ہے کھلاڑیوں نے غیر ضروری طور پر اپنے آپ کو پھنسا دیا اس واقع کا دنیائے کرکٹ سے شدید ردعمل آئے گا ۔ سابق ٹیسٹ کرکٹر سکندر بخت نے کہا کہ جنوبی افریقہ کے کھلاڑیوں کی یہ حرکت انہیں بہت مہنگی پڑے گی بال ٹمپرنگ بہت سے کھلاڑی کرتے ہیں تاہم پہلی بار کوئی کھلاڑی کیمرے کے سامنے آیا ہے پاکستان پر بال ٹمپرنگ کے بہت سے الزام لگائے جاتے تھے لیکن آج پتہ چلا کہ بے ایمانی کون کرتا ہے انہوں نے کہا کہ ٹراﺅزر میں لوہے کی زپ لگانے کی آج کے دور میں ضرورت نہیں پڑتی تاہم زپ لگانے پر پابندی نہیں ہے اس واقع پر کھلاڑیو ں پر پابندی بھی لگ سکتی ہے اور کپتان کو میچ فیس جرمانہ بھی ہوسکتا ہے سابق چیئرمین پی سی بی عارف عباسی نے کہا کہ بال ٹمپرنگ کا واقع افسوسناک ہے ایمپائرز نے جو فوری فیصلہ کیا کہ وہ درست ہے تاہم آفیشلز میچ کے دوران نہیں بول سکتے میچ کے بعد اس واقع پر آواز اٹھائی جائے گی اس واقع پر کھلاڑیوں پر پابندی بھی لگے گی اور ٹیم کو جرمانہ بھی ہو گا۔