حراساں کرنے کے الزامات مسترد ‘ پی سی بی نے 5 ویمن کرکٹرز پر 6 ماہ کی پابندی عائد کر دی
لاہور (سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ نے ملتان کرکٹ کلب کی پانچ کھلاڑیوں پر چھ چھ ماہ کی پابندی عائد کر دی ہے، کھلاڑیوں نے کلب کی انتظامیہ پر جنسی طور پر ہراساں کرنے کے الزامات لگائے تھے جو ثابت نہیں ہوئے۔ ذرائع کے مطابق جنسی ہراساں کرنے کے الزامات سامنے آنے کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ نے دو رکنی کمیٹی تشکیل دی جس میں تین کھلاڑیوں سیما جاوید، حنا غفور اور کرن ارشاد نے اپنے بیانات ریکارڈ کرائے تاہم صبا غفور اور حلیمہ رفیق انکوائر ی سے غیر حاضر رہیں، انکوائری کمیٹی کے سامنے پیش ہونے والی کھلاڑیوں نے جنسی طور پر ہراساں کئے جانے کی تردید کی جس کے بعد کمیٹی نے پانچوں کھلاڑیوں پر کھیل کی شہرت کو خراب کرنے پر چھ چھ ماہ کی پابندی عائد کر دی ہے۔ پی سی بی نے ملتان ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن کو خط لکھا کہ وہ ملتان کرکٹ کلب کے معاملات پر نظر رکھے تاکہ اسے پی سی بی کے قواعدوضوابط کے مطابق کام کرنے کا پابند کیا جا سکے۔