• news

آزاد کشمیر نے بی پی بلائنڈ ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ جیت لیا

 لاہور (اسپورٹس رپورٹر) محمد جمیل کی شاندار سنچری کی بدولت آزادکشمیر نے چوتھا این بی پی ٹونٹی ٹونٹی بلائنڈ کرکٹ ٹورنامنٹ جیت لیا۔ آزادکشمیر کی ٹیم نے فائنل میں اسلام آباد کی ٹیم کو 51رنز سے شکست دے کر ٹرافی اپنے نام کر لی۔ آزاد کشمیر کے محمد جمیل کو 130 انفرادی سکور بنانے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ اسلام آبا کی ٹیم نے ٹاس جیتا اور آزاد کشمیر کی ٹیم کو بیٹنگ کی دعوت دی ۔ آزاد کشمیر کی ٹیم نے وکٹوں پر 233رنز بنا کر اسلام آباد کو کامیابی کےلئے 234رنز کا ہدف دیا۔محمد جمیل نے 130اور عرفان نے 59رنز بنائے۔ سلام آباد کی ٹیم 6وکٹوں پر 182رنز بنا سکی۔ انیس جاوید نے 56رنز بنائے۔ محمد جمیل، عرفان اور زین العابدین نے ایک ایک کھلاڑی کو آﺅٹ کیا ۔آزاد کشمیر کے محمد جمیل کو شاندار آل راﺅنڈ کارکردگی پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ مسلم لیگ (ن) کے ایم این اے مہر اشتیاق، شاہد اقبال ڈار اور پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے چیئرمین سید سلطان شاہ مہمان خصوصی تھے نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔

ای پیپر-دی نیشن