بنگلہ دیش ‘ نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ‘ سیریز ڈرا
میرپور(آئی اےن پی) بنگلہ دیش اور نیوزی لینڈکے درمیان دوسرا اور آخری ٹےسٹ میچ ہارجیت کے فیصلے کے بغیر ختم ہوگیا،سیریز کے دونوں میچز ڈرا،آخری روزکا کھیل بھی بارش کی نذرہوگیا،بنگلہ دیش کے مومن الحق کو میچ اور سیریز کا بہترین کھلاڑی قراردیا گیا۔ جمعہ کو یہاں شیر بنگال نیشنل سٹیڈیم میں کھیلے گئے دوٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کے دوسرے اور آخری میچ کے آخری روز کا کھیل بھی بارش کی نذر ہوگیا۔میچ کے دوران تقریبا¾ دوروز کا کھیل بارش نے اپنی لپیٹ میں لے لیا جس کے باعث میچ کا کوئی نتیجہ برآمد نہ ہوسکا۔بنگلہ دیش نے میچ کی پہلی اننگز میں 282رنز بنائے تھے جبکہ کیوی ٹیم نے پہلی اننگز میں 437رنز بناکر155رنز کی برتری حاصل کرلی تھی۔ بنگلہ دیش نے اپنی دوسری اننگز میں 3وکٹوں کے نقصان پر269رنز بنائے تھے۔بنگلہ دیش کے مومن الحق کو میچ اور سیریز کا بہترین کھلاڑی قراردیا گیا۔ دونوں ٹےموں کے درمیان سیریز کا پہلا میچ بھی ڈرا ہوگیا تھا۔بنگلہ دیش اور نیوزی لینڈ کے درمیان تین ون ڈے میچز پر مشتمل سیریز کا پہلامیچ 29اکتوبر کو ڈھاکہ میں کھیلا جائے گا۔