صنعتی کارکنوں کا میرج گرانٹ اور ایجوکیشن فنڈ جاری کیا جائے
مکرمی! مملکت پاکستان کی اکثریت آبادی کا ذریعہ روزگار صنعت سے وابستہ ہے صنعت و زراعت جو کہ پاکستان میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے لیکن گزشتہ تقریباً دس سال سے جنوبی پنجاب کے صنعتی ورکروں کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا جارہا ہے غریب صنعتی ورکروں کی میرج گرانٹ اور ایجوکیشن فنڈز کی درخواستیں سال 2010,11,12ء ردی کی ٹوکری کی زینت بنا دی گئی ہیں۔ غریب ورکرز جن کا صنعتی اداروں سے حاصل کردہ تنخواہ سے گھر کا گزارہ بمشکل ہوتا ہے نے قرض لے کر اپنی بچیوں کے ہاتھ اس امید پر پیلے کردیئے ہیں کہ جہیز فنڈ کی رقم مل ہی جائیگی لیکن ایسا ممکن ہی نہیں ہوسکا جس کی وجہ سے متعلقہ ورکرز انتہائی مشکل سے دوچار ہیں یہی حالت ایجوکیشن فنڈ کی بھی ہے متعلقہ ورکرز اپنے بچوں کے داخلے بھیج چکے ہیں لیکن انہیں ابھی تک ایجوکیشن فنڈز نہیں دیئے گئے۔ محض اس لئے کہ متعلقہ اداروں کے اہلکار اپنی مٹھی گرم کرنے کے چکر میں ہیں۔میں صنعتی ورکرکی حیثیت سے وزیراعلیٰ سے اپیل کرتا ہوں کہ صنعتی ورکرز کے مسائل فی الفور حل کئے جائیں اور متعلقہ محکموں میں بیٹھے کرپٹ مافیا کو نکیل ڈالی جائے اور جلد ازجلد میرج گرانٹ کی رقم دے کر غریب پروری کی جائے۔ضیا ء الرحمن فاروقی ضلع مظفر گڑھ (پنجاب) 03022312924