بلدیاتی ادارے نہ ہونے سے عوام کے مسائل میں بے پناہ اضافہ ہوا : میاں مقصود
بلدیاتی ادارے نہ ہونے سے عوام کے مسائل میں بے پناہ اضافہ ہوا : میاں مقصود
لاہور (خصوصی نامہ نگار) امیر جماعت اسلامی لاہور میاں مقصود احمد نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی لاہور بلدیا تی الیکشن میں بھرپور تیاری سے حصہ لے گی اور عوام الناس جماعت اسلامی کی نیک اور صالح قیادت پر بھاری تعداد میں اپنے اعتما د کا اظہار کریں گے۔ بلدیاتی اداروں کی عدم موجودگی کی بناءپر عوام الناس کے مسائل میں پے درپے اضافہ ہو چکا ہے جن کے تدارک کے لئے بلدیاتی الیکشن میں محب وطن اور باکردار افراد کا کامیاب ہونا ازحد ضروری ہے۔ جماعت اسلامی لاہور نے بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں شروع کر دی ہیں فنڈ ریزنگ اور ڈور ٹو ڈور مہم کا آغاز کیا جا رہا ہے۔ بلدیاتی انتخابات میں دھاندلی سے بچنے کے لئے بلدیاتی حلقے آبادی کے بجائے انتخابی فہرستوں کی بنیاد پر تیار کئے جائیں۔