عوام نے موقع دیا تو یونین کونسل سلطانکے کو مثالی بنادوں گا: رانا نثار احمد
عوام نے موقع دیا تو یونین کونسل سلطانکے کو مثالی بنادوں گا: رانا نثار احمد
رائے ونڈ (نامہ نگار) یونین کونسل سلطانکے 17 سے امیدوار چیئرمین رانا نثار احمد راٹھ نے کہا کہ بلدیاتی اداروں کی عدم موجودگی کی بناءپر عوام الناس کے مسائل میں پے درپے اضافہ ہوچکا ہے ،جن کے تدارک کیلئے بلدیاتی الیکشن میں محب وطن اور باکردار افراد کا کامیاب ہونا ازحد ضروری ہے، بلدیاتی انتخابات کو شفاف بنانے کیلئے فوری قانون سازی کی ضرورت ہے، معاشرے کی تعمیروترقی کیلئے حکومت اپنا قومی فریضہ ایمانداری سے نبھائے۔ عوام نے ساتھ دیا تو نواز شریف فارم کے پہلو میں واقع سلطانکے جاتی عمرہ کی طرح مثالی بنادوں گا۔