خواتین کیخلاف امتیازی رویوں کے خاتمہ کیلئے پلان مرتب کیا جائے: حمیدہ وحید
خواتین کیخلاف امتیازی رویوں کے خاتمہ کیلئے پلان مرتب کیا جائے: حمیدہ وحید
لاہور(لیڈی رپورٹر)وزیربرائے ترقی خواتین پنجاب حمیدہ وحیدالدین نے کہا ہے کہ ہر سطح پر خواتین کے خلاف امتیازی رویوں کے خاتمے کے لئے صوبائی ایکشن پلان ترتیب دیا جائے گا جس کے تحت خواتین کو ان کے حقوق کے متعلق آگاہی کے لئے ضلعی سطح پر مہم کا آغاز کیا جائے گا۔وہ پنجاب اسمبلی میں خواتین کے خلاف ہر قسم کے امتیاز کے خاتمے کے بین الاقوامی کنونشن سیڈاکی صوبائی عملدرآمد کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کررہی تھیں،اجلاس میں سیکرٹری محکمہ ترقی خواتین ارم بخاری کے علاوہ ایجوکیشن ، ہائر ایجوکیشن ، لاء، لوکل گورنمنٹ ، سوشل ویلفیئر اور لیبر ‘عورت فا¶نڈیشن اور شرکت گاہ کے نمائندوں نے شرکت کی۔ حمیدہ وحیدالدین نے کہا کہ خواتین کے خلاف کسی بھی قسم کا امتیازی رویہ اختیار کرنا انسانی حقوق کے منشور کی خلاف ورزی ہے کیونکہ متضاد سماجی رویوں اور امتیازات کے باعث وہ ملک کی اقتصادی، سیاسی اور معاشرتی ترقی میں اہم کردار ادا نہیں کر سکتیں-