تحریک انصاف بلدیاتی انتخابات میں دیانتدار کارکنوں کو سامنے لائے گی : عبدالعلیم خان
تحریک انصاف بلدیاتی انتخابات میں دیانتدار کارکنوں کو سامنے لائے گی : عبدالعلیم خان
لاہور (خصوصی رپورٹر) تحرےک انصاف ڈسٹرکٹ لاہور کے صدر عبدالعلےم خان نے کہا ہے کہ تحرےک انصاف بلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصہ لے گی اور دیانت دار و باصلاحیت کارکنوں کو آگے لایا جائے گا۔ وہ گذشتہ روز واہگہ ٹاﺅن اور عزےز بھٹی ٹاﺅن کے عہدےداروں، ٹکٹ ہولڈرز کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔ اجلاس میں واہگہ ٹاﺅن اور عزےز بھٹی ٹاﺅن کی سیاسی و تنظیمی صورتحال کا جائزہ لیا گیا اور بلدےاتی الےکشن کی منصوبہ بندی و حکمت عملی طے کی گئی۔