خدابخش کالونی بنیادی سہولتوں سے محروم، منتخب نمائندے ووٹ لے کر غائب
خدابخش کالونی بنیادی سہولتوں سے محروم، منتخب نمائندے ووٹ لے کر غائب
لاہور (پ ر) اہل علاقہ کے مطابق خدابخش کالونی کافی عرصہ سے بنیادی سہولیات سے محروم چلی آ رہی ہے۔ قومی و صوبائی اسمبلی کے ممبران نے ووٹ لینے کے بعد ہماری طرف رُخ نہیں کیا لہٰذا ماضی کے تلخ تجربات کی روشنی میں ہم سب رہائشیوں نے مشترکہ فیصلہ کیا ہے کہ حالیہ بلدیاتی انتخابات میں قومی و صوبائی اسمبلی کی طرح باہر سے آنے والے امیدوار کو ووٹ دے کر درِغیر کے بھکاری نہیں بنیں گے بلکہ اپنے ہی علاقہ کے کسی مخلص اور شفاف ماضی کے حامل فرد کو امیدوار برائے کونسلر نامزد کریں گے لہٰذا ہم نے وارڈ نمبر8 کنٹونمنٹ بورڈ لاہور کے لئے حاجی محمد عتیق کو بھاری اکثریت کے ساتھ امیدوار منتخب کر لیا ہے تاکہ ہمارے ہی درمیان رہنے اور بسنے والا ہمارے مسائل سے واقفیت رکھتے ہوئے انہیں حل کرنے کیلئے کوشاں بھی رہے گا۔