پاکستان اوربھارت کنٹرول لائن پر کشیدگی سمیت تنازعات مذاکرات سے حل کریں: اقوام متحدہ
پاکستان اوربھارت کنٹرول لائن پر کشیدگی سمیت تنازعات مذاکرات سے حل کریں: اقوام متحدہ
نیویارک(آن لائن) اقوام متحدہ نے پاکستان اور بھارت پر زور دیا ہے کہ وہ لائن آف کنٹرول پر کشیدگی کے خاتمے سمیت تمام تنازعات کو مذاکرات کے ذریعے حل کریں۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کے ترجمان مارٹن نسرکی نے بریفنگ کے دوران کہا کہ سیکرٹری جنرل بانکی مون لائن آف کنٹرول پر پیدا ہونے والی حالیہ کشیدگی بارے مکمل طور پر آگاہ ہیں۔ دونوں پڑوسی ممالک کیلئے ضروری ہے کہ وہ نہ صرف گذشتہ چند روز سے ہونے والے واقعات بلکہ تمام تنازعات کا پرامن طریقے سے پائیدار حل تلاش کرنے کیلئے تسلسل کیساتھ مذاکرات کو یقینی بنائیں۔
اقوام متحدہ/ مذاکرات