• news

جنوبی افریقہ کے خلاف ون ڈے سیریز، پاکستان کرکٹ ٹیم کے8 کھلاڑی دبئی چلے گئے

لاہور(آئی اےن پی)جنوبی افریقہ کے خلاف ون ڈے سیریز میں شرکت کیلئے پاکستان کرکٹ ٹیم کے ۔کیمپ میں شرکت کرنے والے 8کھلاڑی دبئی چلے گئے۔ ناصر جمشید ،محمد حفیظ ،عمر اکمل ،سہیل تنویر ،وہاب ریاض ،صہیب مقصود اور وکٹ کیپر سرفراز احمد جنوبی افریقہ کے خلاف ون ڈے سیریز میں شرکت کے لئے صبح چار بجے لاہور سے یو اے ای روانہ ہوئے جبکہ شاہد آفریدی کراچی سے دبئی پہنچیں گے ۔نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں قومی ٹیم کا تربیتی کیمپ ہوا ۔کھلاڑیوں نے دو مختلف سیشنز میں ٹریننگ کی۔

ای پیپر-دی نیشن