• news

ایک دن آئے گا جب پاکستان دنیا کی نمبر ون ٹیم ہو گی

دبئی کے دوسرے ٹیسٹ میں پاکستان کی شکست کے بعد ایک بات ضرور ماننی پڑے گی کہ جنوبی افریقہ کی ٹیم دنیا کی نمبر ون ٹیم ہے۔ اسد شفیق عمدہ کھیل کر سنچری بنا گئے اور مزید دس ٹیسٹوں کیلئے بچ گئے ہیں۔ اسد شفیق کے پاس اب موقع ہے کہ وہ نہ صرف اپنے آپ کو ٹیم میں مستقل کریں بلکہ ٹیلنٹ کو منوائیں۔ مصباح الحق عمدہ اننگ کھیلے افسوس وہ سنچری نہ مکمل کر سکے۔ پاکستانی کھلاڑیوں کی بدقسمتی کہہ لیں کہ اپنے ملک کے اندر انٹرنیشنل کرکٹ نہیں کھیلی جا رہی اور پاکستان کی ہوم گرا¶نڈ شارجہ اور دبئی بنا ہوا ہے۔ لوگ کہتے ہیں پاکستانی ٹیم تباہ ہو رہی ہے، میں کہتا ہوں ہم خوش قسمت ہیں کہ ایسی صورتحال میں کھلاڑیوں نے اور پی سی بی نے پاکستانی کرکٹ کو زندہ رکھا ہوا ہے۔ شکستوں سے دلبرداشتہ نہیں ہونا چاہئے۔ ایک دن آئے گا پاکستانی ٹیم بھی دنیا کی نمبر ون ٹیم ہو گی۔ وقار یونس کی چوائس کو سیکنڈ کرتا ہوں کہ آئی سی سی کے سابق صدر احسان مانی پاکستانی کرکٹ کو بہت بڑا سہارا سکتے ہیں۔ 5 ون ڈے میچوں کی سیریز کھیلی جا رہی ہے جس میں دونوں ٹیمیں برابر ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن