• news

ویلنشیا اوپن : ڈیوڈ فیرر کوارٹرز فائنل میں پہنچ گئے

ویلنشیا (ثناءنیوز)دفاعی چیمپئن ڈیوڈ فیرر اور نکولس المیگرو ویلنسیا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے کوارٹرز فائنل میں پہنچ گئے۔ سپین کے شہر ویلنسیا میں جاری اے ٹی پی سنگلز ایونٹ میں میزبان ملک کے سٹار کھلاڑی ڈیوڈ فیرر نے فرانسیسی حریف جسٹن بینیتو کو چھ دو اور چھ ایک سے شکست دی۔ امریکہ کے جون ایسنر کو فرانس کے جیرمی چارڈی سے اپ سیٹ شکست ہوئی۔ کوارٹر فائنلز میں جیرمی کا مقابلہ روس کے ڈیمٹری سے جبکہ عالمی نمبر چار ڈیوڈ فیرر کا پولینڈ کے سے ہو گا۔ دو بار کے چیمپئن نکولس المیگرو نے پولش حریف مائیکل کے خلاف کامیابی حاصل کی۔ المیگرو کی سٹریٹ سیٹس میں فتح کا سکور چھ چار اور سات پانچ رہا۔

ای پیپر-دی نیشن