• news

امریکی انتظامیہ کے ساتھ ایک ملاقات میں معاملات حل نہیں ہوںگے: فضل الرحمٰن

پشاور (نوائے وقت نیوز) سربراہ جے یو آئی (ف) مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ امریکی انتظامیہ کے ساتھ ایک ملاقات میں معاملات حل نہیں ہوں گے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت نے ان ترجیحات کے ساتھ امریکہ کے ساتھ بات چیت کا آغاز کیا۔ موجودہ حکومت نے امریکہ کے ساتھ بات چیت کا نیا دور شروع کیا ہے۔ امریکہ کے ساتھ پہلی ملاقات میں نتائج نہیں نکل سکتے۔ امریکہ ایک ملاقات میں اپنی پالیسی تبدیل نہیں کرے گا۔خیبر پی کے حکومت مرکز پر طالبان سے جلد مذاکرات کے لئے دباؤ نہ ڈالے۔ خیبر پی کے حکومت کو سیاسی تجزبہ نہیں  ہے۔ ذمہ دار افراد کو طالبان سے مذاکرات کا لائحہ عمل طے کرنے دیا جائے۔  طالبان مذاکرات میں سنجیدہ نہیں ہیں قبائل  کا جرگہ مذاکرات کے لئے موثرطریقہ ہے۔بلدیاتی نظام سے متعلق صوبے میں یکطرفہ لائحہ عمل طے کیا گیا۔

ای پیپر-دی نیشن