پاکستان بچوں کی اموات میں آگے، ہزار میں 86 پھول مرجھا جاتے ہیں
پاکستان بچوں کی اموات میں آگے، ہزار میں 86 پھول مرجھا جاتے ہیں
لندن (آئی این پی) پانچ سال سے کم عمر بچوں میں شرح اموات کے حوالے سے پاکستان جنوبی ایشیا میں پہلے اور دنیا بھر میں 25 ویں نمبر پر آ گیا۔ غیر سرکاری رپورٹ کے مطابق پاکستان میں ہر ایک ہزار میں سے 86 بچے پانچ سال کی عمر سے پہلے ہی موت کا شکار ہو جاتے ہیں۔ بین الاقوامی تنظیم سیو دی چلڈرن کی جانب سے جاری کی جانے والی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں پانچ سال سے کم عمر بچوں میں شرح اموات ہمسایہ ممالک سے زیادہ ہے۔ پاکستان میں ہر ایک ہزار میں سے 86 بچے پانچ سال کی عمر کو پہنچنے سے پہلے ہی موت کا شکار ہو جاتے ہیں جبکہ بھارت میں 56 اور بنگلہ دیش میں 41 بچے موت کا شکار ہو جاتے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق غذائی قلت کے باعث پاکستان میں بچوں کی نمو کا عمل بھی ایک دہائی میں زوال پذیر ہوا۔ 2002 میں 41 فیصد بچے غذائی قلت کے باعث بڑھ نہیں پاتے تھے، 2013 میں یہ تعداد بڑھ کر 43 فیصد ہو چکی ہے۔
بچوں کی اموات