سیالکوٹ: پابندی کے باوجود پتنگ بازی 10 سالہ بچہ چھت سے گر کر جاں بحق
سیالکوٹ: پابندی کے باوجود پتنگ بازی 10 سالہ بچہ چھت سے گر کر جاں بحق
سیالکوٹ (نامہ نگار) پابندی کے باوجود پتنگ بازی کے دوران 10 سالہ بچہ چھت سے گر کر جاں بحق ہوگیا۔ مسلم بازار کے محمد افضل کا بیٹا 10 سالہ ذکا اللہ چھت پر پتنگ بازی دیکھ رہا تھا۔ اچانک پتنگ پکڑنے کی کوشش میں وہ چھت سے نےچے گرنے سے جاں بحق ہوگیا جسے مقامی قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا۔ شہر کے علاقوں رنگ پورہ، تلواڑہ مغلاں، تحصیل بازار، احمد پورہ، مرے کالج روڈ، بڈھی بازار، سرائے بھابھڑیاں، گرین ووڈ سٹریٹ اور دیگر علاقوں میں سارا دن پتنگ بازی جاری رہی۔
پتنگ بازی/ جاں بحق