تیونس میں سیاسی کشیدگی کے خاتمے کیلئے جامع مذاکرات کا آغاز
تیونس میں سیاسی کشیدگی کے خاتمے کیلئے جامع مذاکرات کا آغاز
تیونس(اے پی پی) تیونس میں سیاسی کشیدگی کے خاتمے جامع مذاکرات کا آغاز ہو گیا ہے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق گزشتہ چار ماہ سے جاری سیاسی کشیدگی کے خاتمے کیلئے مختلف سیاسی دھڑوں نے ایک بار پھر جامع مذاکرات کا آغاز کر دیا ہے۔۔ گزشتہ روز شروع ہونے والے مذاکرات میں عبوری حکومت کی تشکیل اور انتخابات کی تیاری پر غور کیا گیا۔