• news
  • image

ٹوئٹر نے 7 کروڑ حصص فروخت کرنے کا اعلان کردیا

ٹوئٹر نے 7 کروڑ حصص فروخت کرنے کا اعلان کردیا

نیویارک (اے پی پی) دنیا کی مقبول سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر نے کہا ہے کہ وہ نیو یارک کے بازار حصص میں اپنے 7 کروڑ حصص سے 20 ڈالر فی حصص کی قیمت پر فروخت کریگی۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ ویب سائٹ کی 13 فیصد قیمت بنتی ہے۔ واضح رہے کہ فیس بک کے بعد کسی ٹیکنالوجی کمپنی کے حصص کے فروخت کی یہ سب سے بڑی پیشکش ہوگی تاہم اتنے زیادہ صارفین کے ہونے کے باوجود کمپنی ابھی تک منافع بخش نہیں۔ اس وقت دنیا بھر میں 2 سو ملین صارفین ہیں جو ٹوئٹر پر موجود ہیں جو کہ 5 سو ملین سے زیادہ ٹوئٹس ایک دن میں کرتے ہیں۔ اشتہارات کی ایک کنسلٹنسی ای مارکیٹ کے مطابق اس سال توقع کی جارہی ہے کہ کمپنی 583 ملین کمائے گی جو کہ گزشتہ سال 288 ملین تھا۔

epaper

ای پیپر-دی نیشن