• news

بھارت میں پیاز اورسبزیوں کی بڑھتی قیمتیں،ہفتوں بعد آج پیاز کھایا: شیلا ڈکشٹ تاجر بے ایمانی کر رہے ہیں: وزیرخوراک

بھارت میں پیاز اورسبزیوں کی بڑھتی قیمتیں،ہفتوں بعد آج پیاز کھایا: شیلا ڈکشٹ تاجر بے ایمانی کر رہے ہیں: وزیرخوراک

نئی دہلی(اے پی اے +اے ایف پی)وزیر اعلی شیلا ڈکشٹ نے بھارت میں آسمان کو چھوتی اشیاءخوردونوش کی قیمتوں کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ مہنگائی نے دیگر بھارتیوں کی طرح ان کے گھر کا کچن بھی متاثر کیا ہے ، ہفتوں بعد آج پیاز کھانا میسر ہو سکا ،یہ باتیں انہوں نے اپنے گھر میں پریس کانفرنس کے دوران کیں۔انہوں نے واضح کیا کہ 100روپے فی کلو کے حساب سے پیاز خریدنا ان کے بس کی بھی بات نہیں ، ان کی حکومت بڑھتی قیمتوں کے معاملے پر تشویش کا شکار ہے اور کمی کیلئے اقدامات کر رہی ہے ۔ جبکہ بی جے پی نے وزیر اعلی شیلا ڈکشٹ کے بیان پر فوری رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ شیلا ڈکشٹ کا بیان سفید جھوٹ ہے ۔فرانسیسی نیوزایجنسی کے مطابق وزیر خوراک کے وی تھامسن نے کہا ہے کہ سبزیوں کی بڑھتی قیمتیں صارفین کے ساتھ بے ایمانی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیاز اور دوسری سبزیوں کی قیمتیں ہر آدمی کی پہنچ تک ہونی چاہئیں۔

ای پیپر-دی نیشن