جاپان نے سرکاری رازوں کو افشا کرنے والوں کو سزا دینے کےلئے متنازعہ سیکریسی بل کی منظوری دیدی
جاپان نے سرکاری رازوں کو افشا کرنے والوں کو سزا دینے کےلئے متنازعہ سیکریسی بل کی منظوری دیدی
ٹوکیو (اے پی پی) جاپان نے سرکاری رازوں کو افشا کرنے والوں کو سزا دینے کی غرض سے متنازعہ سیکریسی بل کی منظوری دیدی۔ جاپان کے چیف حکومتی ترجمان یوشی ہائیڈ نے گذشتہ روز بتایاکہ سیکریسی بل کی منظوری دیدی گئی ہے۔ اب بل حتمی منظوری کیلئے جلد پارلیمنٹ میں بھیج دیا جائے گا۔ ترجمان نے مزید کہاکہ ٹوکیو چاہتا ہے کہ اراکین پارلیمنٹ نئی قانون سازی جلد از جلد مکمل کریں۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ نئے قانون کے تحت اگر کوئی بھی سرکاری ملازم حکومتی راز افشا کرتا ہے تو اسے 10 سال قید کی سزا دی جا سکے گی۔
جاپان/ سیکریسی بل