مشرف کیخلاف عبدالرشید غازی قتل کیس میںشہداءفا¶نڈیشن نے وکلا پینل تشکیل دیدیا
مشرف کیخلاف عبدالرشید غازی قتل کیس میںشہداءفا¶نڈیشن نے وکلا پینل تشکیل دیدیا
اسلام آباد (ثناءنیوز) لال مسجد کے نائب خطیب علامہ عبدالرشید غاز کے مقدمہ قتل میں جنرل (ر) پرویز مشرف کے کورٹ ٹرائل کیلئے شہداءفاﺅنڈیشن آف پاکستان نے وکلا کا پینل تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایڈووکیٹ سپریم کورٹ اور شہداءفاﺅنڈیشن کے صدر طارق اسد کی سربراہی میں ابتدائی طور پر تین رکنی وکلا کا پینل قائم کر دیا گیا۔ وکلا کے پینل میں وکیل سپریم کورٹ ملک عبدالحق اور ایڈووکیٹ ہائیکورٹ وجیہہ اللہ شامل ہیں۔ علامہ عبدالرشید غازی شہید کے بیٹے ہارون الرشید غازی نے ان وکلا کے وکالت ناموں پر دستخط کردئیے ہیں۔ وکلا کے پینل کے سربراہ طارق اسد ایڈووکیٹ نے وکالت نامے ہفتے کو ایڈیشنل سیشن جج واجد علی کی عدالت میں جمع کرا دئیے جو پرویز مشرف کی درخواست ضمانت کی سماعت کر رہے ہیں۔
وکلا پینل