• news

حساس اداروں کا میانوالی میں دہشت گرد ی کے حملوں کے خدشے کا اظہار

حساس اداروں کا میانوالی میں دہشت گرد ی کے حملوں کے خدشے کا اظہار

اسلام آباد (آئی این پی) حساس اداروں نے میانوالی میں بڑے پیمانے پر دہشت گرد حملے کا خدشہ ظاہرکیا ہے جبکہ محرم الحرام سے قبل جھنگ اور خانیوال میں اسلحہ پہنچائے جانے کی بھی اطلاعات دی ہیں۔ ہفتہ کو انٹیلی جنس اداروں کی جانب سے قانون نافذ کرنیوالے اداروں کو مراسلہ جاری کیا گیا جس میں خدشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ شدت پسند میانوالی اور نواح میں سرکاری عمارتوں، حساس تنصیبات، پلوں اور غیرملکیوں کو نشانہ بناسکتے ہیں۔ رپورٹ میں یہ انکشاف بھی کیا گیا ہے کہ محرم الحرام سے قبل جھنگ اور خانیوال میں بھاری مقدار میں سمگل شدہ اسلحہ پہنچائے جانے کی اطلاعات بھی ہیں۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے سیکرٹری داخلہ اور پولیس کوحفاظتی اقدامات مزید موثر بنانے کا حکم دیدیا ہے۔
دہشت گردی/ خدشہ

ای پیپر-دی نیشن