حکومت طالبان مذاکرات کا فیصلہ پوری قوم نے کیا، دونوں کو تاخیر نہیں کرنی چاہئے: طاہر اشرفی
حکومت طالبان مذاکرات کا فیصلہ پوری قوم نے کیا، دونوں کو تاخیر نہیں کرنی چاہئے: طاہر اشرفی
کبیروالا (اے این این) پاکستان علما کونسل کے مرکزی چیئرمین حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ طالبان سے مذاکرات کا فیصلہ پوری قوم نے کیا۔ اب طالبان اور حکومت دونوں کو تاخیر نہیں کرنی چاہئے۔ وزیراعظم خود مذاکراتی عمل کی نگرانی کریں اور قوم کو صحیح حقائق بتائیں۔ یہ بات انہوں نے کبیروالا، خانیوال میں امن سیمنار سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا پاکستان میں امن و امان کا قیام ہم سب کی ذمہ داری ہے اور پاکستان علما کونسل لاہور، رحیم یار خان، گجرات اور راولپنڈی میں بھی محرم الحرام کے سلسلہ میں امن کانفرنسیں منعقد کریگی۔
طاہر اشرفی