وکیل کے قتل کیخلاف لاہور سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں وکلاءکی ہڑتال
وکیل کے قتل کیخلاف لاہور سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں وکلاءکی ہڑتال
لاہور ( اپنے نامہ نگار سے/نمائندگان)گوجرانوالہ مےں فےصل اقبال اےڈووکےٹ کے قتل کی واردات کیخلاف پنجاب بار کونسل کی ہداےت پر شکرگڑھ بار نے مکمل ہڑتال کرتے ہوئے عدالتوں کا بائےکاٹ کےا۔ ہڑتال کے باعث سائلین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔صدر بار اکرم تسنےم،جنرل سےکرٹری ندےم حےات، نائب صدر رفاقت ڈھلوں، سابق صدر بار آصف خان، اشفاق کروال، حاجی رسول بخش سابق صدر بار، نعےم اقبال سابق سےکرٹری بار، چوہدری عبدالجبار،چوہدری صدےق، چوہدری محمد زاہد، چوہدری قےصر مجےد، رانا امےر خان اور دےگر وکلا نے اسکی پرزور مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ فیصل اقبال کے قاتلوں کو جلد گرفتار کیا جائے۔
وکلا/ ہڑتال