اوکاڑہ: اشتہاریوں کی گرفتاری کیلئے چھاپہ، اہلکاروں کی آنکھوں میں مرچیں ڈال کر تشدد
اوکاڑہ: اشتہاریوں کی گرفتاری کیلئے چھاپہ، اہلکاروں کی آنکھوں میں مرچیں ڈال کر تشدد
اوکاڑہ (نامہ نگار) اشتہاری ملزمان کی گرفتاری کیلئے جانیوالی پولیس پارٹی پر اشتہاری ملزمان نے دھاوا بول دیا اور ملازمین کو تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے اشتہاری ملزمان پولیس پارٹی کی آنکھوں میں مرچیں ڈال کر فرار ہو گئے، تشدد سے پولیس ملازمین کی وردیاں بھی پھٹ گئیں۔ تھانہ حجرہ میں ملزمان پرویز، سیف اور فیض کیخلاف کچھ عرصہ قبل مقدمہ درج ہوا تھا جس میں یہ تینوں فرار ہوگئے۔ بعدازاں ان کو اشتہاری قرار دیدیا گیا۔ مخبر کی اطلاع پر تھانہ حجرہ پولیس نے ان کے گاﺅں شریں آباد میں ان کی گرفتاری کیلئے چھاپہ مارا تو اشتہاری ملزمان نے اپنے ساتھیوں کیساتھ ملکر پولیس پارٹی پر حملہ کر دیا۔ اس دوران پولیس کے ایک جوان نے اشتہاری پرویز کو پکڑ لیا لیکن اس کے دوسرے ساتھی فرار ہوگئے۔
مرچیں ڈال کر فرار