دورہ امریکہ میں وزیراعظم اپنے مطالبات منوانے میں ناکام رہے: شہزاد ورک
شیخوپورہ (نامہ نگار خصوصی) القلم جرنلسٹ ایسوسی ایشن پاکستان کے مرکزی بانی چیئرمین چوہدری شہزاد علی ورک نے کہاہے کہ وزیراعظم کے حالیہ دور امریکہ سے کوئی بڑا بریک تھرو نہ ملا ہے اور نہ ہی مستقبل قریب میں امریکہ کی طرف سے ڈورن حملوں کو بند کرنے سمیت دیگر مسائل کے حل کی توقع ہے، وزیراعظم اپنے مطالبات منوانے میںمکمل طور پر ناکام رہے، امریکی صدر نے پاکستان میں ڈرون حملوں کی بندش کی بات کرنے کی بجائے ڈاکٹر شکیل فریدی کی رہائی اور افغانستان میں قیام امن کے حوالے سے وزیراعظم کو اپنے نئے احکامات اور اہداف سے آگاہ کیا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سیٹھ نثار احمد کی دعوت ولیمہ کی تقریب کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر چوہدری بلال محمود ورک، رانا شکیل اسلم، مرزا امجد بیگ، رانا عمیر احمد و دیگر موجود تھے، چوہدری شہزاد علی ورک نے کہا کہ پاکستان کو اس وقت فوجی امداد کی نہیں بلکہ قوم کو دہشت گردی، ہوشرباء مہنگائی، بجلی و گیس کی لوڈشیڈنگ سمیت دیگر بحرانوں سے نجات دلانے کی ضرورت ہے اس حوالہ سے وزیراعظم قوم کی امنگوں کے مطابق اپنا کردار ادا نہ کر سکے۔