• news

محرم الحرام میں امن کیلئے علماء کرام اپنا کردار ادا کریں: اعظم سیکھو

شیخوپورہ (نامہ نگارخصوصی) متحدہ امن کونسل کے ضلعی صدر حاجی محمد اعظم سیکھو نے کہا ہے کہ محرم الحرام میں امن و امان کی بحالی، فرقہ وارانہ ہم آہنگی، بھائی چارے کے فروغ کیلئے تمام مکاتب فکر کے علمائے کرام اپنا کردار ادا کریں۔ محرم الحرام کا مہینہ ہمیں صبر، تحمل، برداشت اور ایثار و رواداری کا درس دیتا ہے، حضرت امام حسینؓ کی شہادت و قربانی سے بھی ہمیں بہت سے اسباق و پیغامات ملتے ہیں۔ حکومتی ضابطہ اخلاق پر عملدر آمد کو بھی یقینی بنانے کیلئے ضلعی انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مکمل تعاون کیا جائے گا، ان خیالات کا اظہار انہوں نے متحدہ امن کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر حاجی طاہر جاوید نقشبندی، سید رضا حسین بابر شاہ، سید دلشاد محمد ناصر زیدی، سید شفقت مشتاق شاہ، حافظ عزیز الرحمن عزیز، حافظ محمد فاروق محمدی، مولانا طاہر عالم، مولانا محمد یعوب رضوی، مفتی محمد اشرف قادری، قاری فیاض الحسن جمیل الزہری، ملک تنویر حسین کھوکھر، سید مقصود رضا جعفری و دیگر موجود تھے۔

ای پیپر-دی نیشن